ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ:عورت کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا تانی :ہبلی کے ملزموں کی گرفتار ی

انکولہ:عورت کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا تانی :ہبلی کے ملزموں کی گرفتار ی

Wed, 22 Feb 2017 18:23:43    S.O. News Service

انکولہ:22/فروری    (ایس او نیوز)  ہبلی سے بذریعہ آٹورکشا ہنی بیچ پر تفریح کرنے کے بعد سنکسال نامی مقام کے قریب ایک خاتون کو اغواء کئے جانے کے معاملے میں پولس اپنی تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملزموں میں سے 6 لوگوں کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک فرار بتایا گیا ہے۔

گرفتارشدہ ملزموں کی شناخت ہبلی کے گرنیچال کے داستان حسین صاحب، جاوید ریاض احمد شیخ، جگدیش نگر کا ناگراج دونگڑے ،سنیل تالیکوٹی، وکاس نگر کے جانس اسٹالین اور  اسلام پور کا محمد حسن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جب کہ ماروتی تلوار نامی ملزم فرار بتایا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ ملزمین ہبلی سے 2آٹورکشاکے ذریعے نکل کر جب سنکسال بس اسٹانڈ پر پہنچے تو وہاں کھڑی ہوئی ایک عورت سے بات کرتے ہوئے اُسے پہلےرکشہ پر سوار ہونے کی دعوت دی۔عورت نے جیسے ہی انکارکیا تو آٹو میں سوار 2ملزموں نے عورت کا ہاتھ پکڑ کر کھینچنے کی کوشش کی۔ معاملے کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہوئے پولس کے کانوں تک بھی پہنچی ۔ اطلاع پاتے ہی متحرک ہوئی پولس نے آٹو میں سوار سبھی لوگوں کو پکڑ لیا اسی دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ  ملزمان کا تعلق  ہبلی سے ہیں۔  پولس مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے تفتیش میں جٹی ہوئی ہے۔


Share: